حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں جوریاں میں دوکمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ محمد اسلم ہنجرا نے اپنے مویشیوںکو نہلانے کے لئے تالاب بنا رکھا تھا، بچے چار سالہ عنابہ اور پانچ سالہ عبدالہادی کھیلتے ہوئے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ نعشوںکو تالاب سے نکال لیا گیا اور آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔