میانوالی(نمائندہ نوائے وقت )گورنمنٹ پرائمری سکول سلطان احمد خیلالنوالا سوانس کے ٹیچر نجیب اللہ نے چوتھی کلاس کے بچے نعمان اور معصوم بچی پر شدید تشدد کیا ہے جس سے بچوں کے جسم پر زخم کے نشان بن گئے اس ٹیچر نجیب اللہ نے چھ ماہ پہلے بھی ایک معصوم بچی پر شدید تشدد کیا تھا ۔سوشل میڈیا پر تشدد کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی ۔سی ای او ایجو کیشن میانوالی ملک طارق عباس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سکول ہیڈ اصغر خان اور ٹیچر نجیب اللہ کو معطل کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معصوم بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سختی سے نبٹوں گا ۔
میانوالی:ٹیچر کاچوتھی جماعت کے 2طلبہ پرتشدد، ہیڈماسٹر سمیت معطل
Sep 26, 2024