شیخوپورہ‘نارنگ منڈی: ابتر حالات گھریلو جھگڑے‘   2افراد نے خودکشی کرلی

نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں لاہوریانوالہ کے محمدعلی نے خود کو گولی مارکر موت کو گلے لگالیا۔ متوفی کا بھائیوں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا۔محمد علی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور چار بچوں کا باپ تھا ۔آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔شیخوپورہ نمائندہ خصوصی کے مطابق  پنڈ مرید کے میں گھریلو حالات سے تنگ 50 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جمیل احمد اکثر پریشان رہتا تھا۔ اسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیومرید کے لایا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن