کاہنہ‘ لاہور، شیخوپورہ‘ فیصل آباد (نامہ نگار، سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی) کاہنہ کے علاقہ روڑہ گائوں میں 4اوباشوں نے گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا‘ 3ملزم گرفتار جبکہ 1فرارہوگیا۔ روڑہ گائوں آصف نے تھانہ کاہنہ میں درخواست دی کہ رات گئے محلے کے4 اوباش ذوالفقار، افضال، امانت اور ایک نامعلوم میری بیوی کو گھر سے اٹھا کر قریب کھیتوں میں لے گئے اور گن پوائنٹ پر زبردستی مبینہ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔علاوہ ازیںلاہور نشترکالونی کے علا قہ میں پولیس نے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی فیصل آباد سے لاہور اپنی پھوپھو کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں کزن گھر والوں کی غیر موجودگی میں بچی کونیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کر رہا تھا ہمسائی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا جس پر خاتون نے 15 پر کال کی۔بچی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔فیصل آبادمیں اوباش ملزموں نے دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں 20سالہ(س) کو اوباش عزیز اور دانش ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کرڈالی۔ گلزار کالونی کی دوشیزہ(ف) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش حمزہ اسے ورغلا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔