پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت خارجہ سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ افغانستان جانا چاہتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاسپورٹ روک دیا ہے۔ نیلے پاسپورٹ پر جانا چاہتا ہوں مجھے اجازت نہیں دی جارہی، اسحاق ڈار کلان (جوکر) وہاں بیٹھا ہے جس کی وجہ سے افغانستان نہیں جا سکتا۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ عدالت میں کسی کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں۔
اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب طلب
Sep 26, 2024