پاکستان کو مسائل کی دلدل سے (ن) لیگ ہی نکالے گی:عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ملکی تعمیر و ترقی میں جو خدمات (ن) لیگ کے ادوارمیں انجام دی گئیں اسکی مثال نہیںملتی، آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی۔حکومت مربوط لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھ رہی ہے عوام کے مسائل روز بروز کم ہورہے ہیں اور ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہورہی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ موجودہ ابتر معاشی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے ورنہ عوام کا جمہوری عمل پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا حکومت کا ساتھ دیا جائے یہی حب الوطنی کا تقاضا ہے۔

ای پیپر دی نیشن