نابینا افراد کا احتجاج جاری‘ گرینڈ ٹیچرز الائنس کا آج دھرنا 

Sep 26, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع کے نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر ڈیرے ڈال لئے۔ انہوں نے بیروزگار نابینا افراد کو روزگار فراہم کرنے اور ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے نابینا افراد کو ہمت کارڈ جاری کرنے اور ماہانہ دس ہزار روپے خصوصی الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب نے آج 26 ستمبر کو اپنے مطالبات کے حق میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج و دھرنا کا اعلان کر دیا۔ اساتذہ راہنماؤں چوہدری بشیر وڑائچ، رانا انوارالحق، رانا لیاقت، کاشف شہزاد و دیگر نے کہا کہ انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ پْرامن احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ اساتذہ تعلیمی اداروں کی پرائیویٹ مینجمنٹ اور این جی اوز کو حوالگی مسترد کرتے ہیں، نئے سکول ٹائمنگ و شیڈول پر نظرثانی کی جائے۔ لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

مزیدخبریں