آئینی بالا دستی، ترقی اور خوشحالی ہمارا نصب العین: شاہد خاقان

Sep 26, 2024

مری (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار خصوصی) شاہد خاقان نے کہا ہے پاکستان میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی، ملک کی ترقی اورعوامی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کی ترقی، حقیقی جمہوریت، عوام کی فلاح وبہبود، کاربار کی ترقی اور نوجوانوں کے مسائل حل ہوں، ہم نے اوپر سے نیچے نہیں بلکہ عوام کی مشاورت سے عوام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھتے ہوئے جمہوری سفر کا آغاز کیا ہے، عوام پاکستان پارٹی اور عام آدمی پارٹی ملک کی بہتری، حقیقی جمہوریت اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ہماری پارٹی کا مقصد صرف پاکستان کے اندر جمہوریت، عوام کی فلاح اور مسائل حل ہوں، بدقسمتی سے جو ملک کی سیاست میں نہ جمہوری اقدار ہیں نہ پارلیمانی اقدار ہیں یہ بنیادی باتیں ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں