پارلیمنٹ کی بالادستی تمام اداروں کو تسلیم کرنا ہوگی: ایمل ولی

کراچی (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کراچی بار سے خطاب میں کہا کہ زندگی میں پہلی دفعہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے تاریخی بار کے سامنے کھڑا ہوں ، کراچی بار ایک گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں کے وکلا موجود ہیں، یہ فورم پشتون و دیگر مظلوم قومیتوں کے انسانی بنیادی حقوق، پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کام کرے۔ ایمل ولی نے کہا کہ وکلا برادری ملک کے لئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تحریک ایک جج کی بحالی کے لئے نہیں بلکہ آئین کی بحالی کے لئے تھی، اس تحریک میں اے این پی کا بھی بہت بڑا کردار تھا، ملک کو 73 کا آئین دینے میں خان عبدالولی خان کا اہم کردار تھا۔ ایک جج کا یہ اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ وہ منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجیں۔

ای پیپر دی نیشن