لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، بینچ نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کرلی۔سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر بینچ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہوگی، سابق صدر ملزم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 30 اگست 2017ء کو 5 پولیس افسران کو سزائیں سنائیں جبکہ افسران سعود عزیز اور ایس پی خرم کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودہری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے سماعت کی۔
بے نظیر قتل کیس، بری ملزم کی گمشدگی پر سی پی او کی رپورٹ مسترد
Sep 26, 2024