لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اعتراضی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔