گنڈاپور کو  وزیراعلیٰ  پنجاب سے متعلق غلاظت بکتے  شرم آنی چاہئے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ  پنجاب کے بارے میں مغلظات بکنے کی عادت ہے۔ وہ مولا جٹ والی بڑھکیں مار کے سیاست کر رہے ہیں۔ انہیں ایک خاتون لیڈر سے متعلق غلاظت بکتے شرم آنی چاہیے مگر وہ بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جن کے اپنے گھروں میں بہن بیٹیوں کی عزت نہ ہو وہ دوسرے کی بہن بیٹی کو عزت کیسے دے سکتے؟۔ مریم نواز شریف ایک ریکارڈ یافتہ دہشت گرد شخص کو قانون اور امن و امان کا سبق پڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مریم نواز علی امین تو دور ان کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا بھی پسند  نہیں کرتیں۔ تقریروں میں نام ان کے لئے جاتے ہیں جو اس قابل ہوں۔ نہ آپ اس قابل ہیں نہ آپ کا لیڈر اس قابل ہے جس کا نام لیا جائے۔ مریم نواز کو دہشت گردوں کے نام لینے کا شوق نہیں ہے۔ مریم نواز کے شیشہ دکھانے پر اتنی تکلیف ہو رہی ہے تو ان کے متعلق گندی زبان استعمال کرتے شرم کیوں نہیں آتی؟۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر  ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے جبکہ خیبر پی کے تنزلی کا شکار ہے۔ پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے اور ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کئے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں لوگ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور دہشت گردی سے پریشان ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن