’’ہم بدلہ لیں گے‘‘ تہران میں  فوجی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ  اسماعیل ہانیہ کی تصاویر بھی لگ گئیں

Sep 26, 2024

تہران (نیٹ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازو سامان سجا دیا۔ نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرنا ہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے۔ تہران کی سڑکوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز بھی لگائے گئے جن پر لکھا تھا ’’ہم بدلہ لیں گے‘‘۔ ساتھ ہی اسماعیل ہانیہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی نظر آئے۔

مزیدخبریں