پشاور (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات 8 فروری 2024 ء کے انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازعہ قرار دے چکی ہے، موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے۔ جعلی حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات دھاندلی زدہ الیکشن کو جائز قرار دینا ہے، اپوزیشن کسی دبائو یا لالچ میں آ کر عوام کا ساتھ نہ چھوڑے۔
حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات تسلیم کرنے کے مترادف: بیرسٹر سیف
Sep 26, 2024