بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے شادی کے8سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا نے فی الحال علیحدگی کیلئےعدالت سے رجوع کیا ہے،ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست کردی ہے جب کہ علیحدگی کی وجہ سامنےنہیں آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمیلا محسن سے طلاق لے کر فلموں میں واپسی کی خواہشمند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھیں۔
بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کاشوہر محسن اختر سے طلاق لینے کا فیصلہ
Sep 26, 2024 | 14:10