پاکستان کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کےلیے پی سی بی کی ویب سائٹ پر اشتہار جاری کیا ہے۔ خواہشمند 10 اکتوبر تک اپنی درخواست پی سی بی ہیڈکوارٹر جمع کرا سکتے ہیں، کھلاڑیوں کے مسائل کی تشخیص اور ری ہیب کا ذمہ دار کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن ہو گا، کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن قومی، ڈو میسٹک فزیو اور ٹرینر کے ساتھ کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل پر رابطہ رکھنے کا بھی پابند ہو گا۔ کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن ایم بی بی ایس کےساتھ دس سالہ تجربہ بھی رکھتا ہو، کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کے درخواستگزار کو سپورٹس کلچر کا علم ہونا اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہئے، کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کے امیدوار میں فٹس مسائل پر بولنے اور لکھنے کی سکلز بھی ہونی چاہیں۔