انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سعودیہ جانیوالے درجن سے زائد مسافر آف لوڈ

Sep 26, 2024 | 16:02

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب جانے والے طیارے سے ایک درجن سے زائد مسافروں کو اتار لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سعودی عرب جانےکے لیے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، تحقیقات کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے اسپین جا رہے تھے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کیلئے فی مسافر 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

مزیدخبریں