اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری، سالمیت کی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Sep 26, 2024 | 17:04

ویب ڈیسک

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی ہے. اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری، سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے نیویارک میں لیڈرشپ فارپیس اجلاس میں شرکت کی. وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا میں امن واستحکام کومضبوط کرنے پرزوردیا. وزیراعظم نے یواین سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی. وزیراعظم نے ترکیہ، مالدیپ، کویت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ممتاززہرابلوچ نے بریفنگ دی کہ وزیراعظم نے اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی. اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری، سالمیت کی خلاف ورزی ہے. اسرائیل کوشہدا کی شناخت ظاہرکرکے باقیات اہلخانہ کےحوالے کرنی چاہیے.

مزیدخبریں