وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔محمد شہباز شریف نے رزمک، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت 8 خوارج جہنم واصل ہوئے. انشاء اللہ پورے ملک سے خوارج کا عنقریب مکمل خاتمہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے. ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ رزمک میں ہونے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔