وائس چانسلرز کی تعیناتی پر میراکوئی جھگڑانہیں:گورنرپنجاب

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے قابل لوگ وائس چانسلرزتعینات ہوں. وائس چانسلرز کی تعیناتی پر میراکوئی جھگڑانہیں۔سردارسلیم حیدرکا کہنا ہے کہ سمری میں لکھا جولوگ ہیں ان پرالزامات ہیں, سمری میں لکھ دیا، بحیثیت چانسلرکسی کا نام لینا اچھا نہیں لگتا. حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم پرپیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے. وائس چانسلروہ ہوں جوبچوں کو ایک قوم بناسکیں.میری کوئی خواہش نہیں، میں کسی کونہیں لگاناچاہتا۔

ای پیپر دی نیشن