وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر نئی بسوں کا باضابطہ افتتاح کردیا۔لاہور میں سیاحت کے لئے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی. بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔مریم نواز شریف نے ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا، انہوں نے نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا۔وزیر اعلیٰ کو ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا. سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کے لئے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔