تھائی لینڈ میں ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو مار ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مگرمچھوں کی افزائش کرنے والے ایک فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے سیلاب کے دوران مگرمچھوں کے فرار ہونے کا خدشہ تھا۔
فارم کے مالک نے کہا ہے کہ اُس نے آبادی کو خطرے سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو فارم کے مالک نے بتایا کہ بارشوں سے فارم کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس سے مگرمچھوں کے باہر نکلنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے 125 مگرمچھوں کو مارنا پڑا جنہیں 17 سال سے پال رہا تھا.
اُس شخص کا کہنا ہے کہ مگرمچھ بھاگنے کے بعد میں گاؤں والوں اور مویشیوں پر حملہ کر سکتے تھے، سیلاب کا پانی اترنے تک مگرمچھوں کو عارضی پناہ گاہ میں رکھنے کے لیے رابطہ کیا لیکن اجازت نہیں ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیامی نسل کے نایاب مگرمچھوں کو بجلی کے کرنٹ سے مارا گیا۔