پنجاب: ڈینگی کے مزید 126 مریض رپورٹ

Sep 26, 2024 | 22:11

ویب ڈیسک

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 126 مریض سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالا سے ڈینگی کے 3 کیسز جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے ڈینگی وائرس کے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.اسی طرح جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبۂ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں