46 سال جیل میں گزارنے والا جاپانی باکسر بری ہوگیا

دنیا میں سب سے طویل عرصے تک قید میں رہنے والے سزائے موت کے قیدی کو جاپانی عدالت نے بری کر دیا ہے۔

46 برس سے سزائے موت کے منتظر 88 سالہ جاپانی باکسر ایواؤ ہاکامادا کو عدالت نے بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان کے خلاف استعمال ہونے والے شواہد جعلی تھے۔

ایواؤ ہاکامادا کو 1968 میں اپنے باس، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کے قتل کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سابق باکسر نے 46 سال جیل میں گزارے، 2014 میں ہاکامادا کو ان کے خلاف مقدمے کے ’ری ٹرائل‘ کا حکم آنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن