سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ہرمنگل کو پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز صبح چھ بجے بند ہوں گے اوربدھ کی صبح چھ بجے تک بند رہا کریں گے۔ صوبہ سندھ اوربلوچستان میں سی این جی سٹنشنز کی بندش کے دن کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ سوئی گیس کے حکام کے مطابق اس فیصلے کے حوالے سے تمام سی این جی سٹیشنز کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ تسلیم کر لیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ راجہ شجاع انور نے کہا کہ اس فیصلے سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوا تودوہفتے کے بعد اس کے خلاف اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے متوسط اورنچلے طبقے کے لوگ بری طرح متاثر ہوں گے