تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والی قومی کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے۔

Apr 27, 2010 | 00:34

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ہونے والی اس قومی کانفرنس میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے مگر بعض حکومتی عناصر ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ مقررین نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کرپٹ عناصرکی سرکوبی کریں تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، بات صرف ان وسائل کو ملک کی ترقی کے لیے نیک نیتی سے استعمال کرنے کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی اس کانفرنس میں مسلم لیگ نون، مسلم لیگ قاف، عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف،عوامی تحریک، تحریک استقلال اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مزیدخبریں