مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بہتری کا آغاز ہو گیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملاقاتوں کے دوران تمام قتصادی مسائل پر بات کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہمیں اپنے قیام کے دوران ان کی سعودی عرب اور چین کے معاشی ماہرین کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی انتہائی حوصلہ افزا رہی جس میں پاکستان کی مشکلات کے خاتمے کی یقینی دہانی کرائی گئی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید بتایا کہ امریکی حکام کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے جس میں انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال پاکستان کیلئے اقتصادی لحاظ سے کافی مشکل رہے اور عالمی معاشی بحران نے بھی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن