اسلام آباد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بی بی قتل کیس کی تحقیقات اگرحکومت میں آتے ہی شروع کرادیتے تواس پرکڑی تنقید ہوتی۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ بینظیرقتل کیس میں کوئی بڑا بھی ملوث ہواتواس سے تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پرویزمشرف جب تک پاکستان میں تھے توانہیں بطور سابق صدرسیکورٹی فراہم کی جارہی تھی تاہم ان کے بیرون ملک میں قیام پر سکیورٹی فراہمی سے متعلق کچھ علم نہیں۔