محکمہ ماحولیات کے ٹربیونل نےصوبہ پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے اکیاون ہسپتالوں اورانڈسٹریل یونٹس کو ستائیس لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔

روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کےانوائرمینٹل ٹربیونل کا کہنا ہے کہ یہ ادارے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا تھا ،جن یونٹس کو جرمانے کے گئے ہیں ان میں اکیس ہسپتال ، پانچ فیکٹریاں تین شوگر ملیں ،دو ٹیکسٹائل یونٹس اور بیس ماربل ،سٹیل ،سیمنٹ ،کاٹن اور بھٹہ خشت کے یونٹس شامل ہیں ،رپورٹ کے مطابق آلودگی پھیلانے والوں میں گنگا رام ہسپتال کو چار لاکھ روپے،  میوہسپتال کو تین لاکھ، جنرل ہسپتال کو دو لاکھ اور جناح ہسپتال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ محکہ ماحولیات کے معائنوں کے دوران یہ یونٹس بدترین آلودگی پھیلانے میں ملوث پائے گئے تھے۔ ٹربیونل کا کہنا ہے کہ اگر یہ ادارے مستقبل میں آلودگی پھیلاتے پائے گئے تو ان کے سربراہان کو دو سال تک قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن