سندھ اوربلوچستان میں سی این جی سٹیشنزبند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

Apr 27, 2010 | 14:22

سفیر یاؤ جنگ
سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سندھ اور بلوچستان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا کرنا ناگزیر ہے تو دونوں صوبوں میں منگل کی بجائے لوڈ شیڈنگ اتوارکو کی جائے۔ ڈیلرزکا موقف تھا کہ سندھ اور بلوچستان سے گیس نکلتی ہے یہاں گیس کی قلت نہیں لہذا ان صوبوں میں  لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ غلط ہے۔ ادھرسندھ میں چیئرمین سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ سی این جی سٹیشن آج معمول کے مطابق کام کریں گے۔ دوسری جانب  ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اہم اجلاس  کراچی میں طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مزیدخبریں