ملکی آبی ذخائرمیں پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران برقرارہے۔ 

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد انتالیس ہزار پانچ سو کیوسک ، اخراج تینتالیس ہزار کیوسک ہے ۔ تربیلا میں پانی کی سطح تیرہ سو اسی اعشاریہ آٹھ فٹ ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد تینتالیس ہزار نو سو پانچ کیوسک جبکہ  اخراج تیس ہزار کیوسک ہے۔ پانی کی سطح گیارہ سو چھ اعشاریہ ایک فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد باسٹھ ہزار دو سو دس کیوسک اور اخراج اڑسٹھ ہزار پانچ سو دس کیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد تریسٹھ ہزارپانچ سو اکیانوے کیوسک جبکہ  اخراج انچاس ہزار نو سو تیراسی کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اکیس ہزار دو سو باسٹھ کیوسک اور اخراج چھ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن