عمرالبشیرانتخابات میں اڑسٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے سوڈان کے صدر منتخب ہو گئے ۔

Apr 27, 2010 | 16:12

سفیر یاؤ جنگ
سوڈان کے قومی الیکشن کمیشن کے سربراہ کے مطابق انتخابات میں ایک کروڑسے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں صدرعمر البشیر کو اڑسٹھ فیصد ووٹ ملے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ٹیلی وژن پرقوم سے خطاب میں صدرعمر البشیر نے سوڈان میں موجود تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خانہ جنگی کے شکاردارفر میں امن کے قیام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ کامیابی کے بعد ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گیارہ اپریل کو شروع ہونے والے انتخابات پانچ روز تک جاری رہے جبکہ حکومت مخالف گروہوں کی جانب دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سوڈانی صدر کے خلاف دارفرمیں خانہ جنگی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کے جرم میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں ۔
مزیدخبریں