صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ہم نے مشکل وقت میں پناہ دی ،ان ہی کے ہاتھوں بینظیر بھٹوکو کھودیا۔

Apr 27, 2010 | 23:06

سفیر یاؤ جنگ
آصف علی زرداری نے یہ بات گورنرہاؤس پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں تیس سال پہلے  بھائی سمجھ کرپناہ دی انہوں نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا،ان پناہ گزینوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ ہمیں چاہیے ایسے افراد کو پاکستان آنے سے روکیں،اگر ہم میں یکجہتی ہوگی تو کوئی باہر کی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔صدر زردای کا کہناتھا کہ عوام کی مددسے دہشت گردی ہمشہ کیلئے ختم ہوسکتی ہے،ہماری کمزوری کی وجہ سے دہشت گردوں کو کارروائیوں کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کو بھی دوسرے صوبوں کے برابر معاوضہ ملے گا۔ صدر زردای کا کہناتھا کہ فاٹا اصلاحات اتفاق رائے سے کی جائینگی،فاٹا کے بجٹ کو تیرہ ارب سے بڑھا کر اکیس ارب کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں