پنجاب حکومت کی ”اپنا گھر سکیم“

مکرمی! دنیا بھر کے ممالک میں عام شہریوں کو سر چھپانے اور بہتر زندگی گزارنے کے لئے وہاں کی حکومتیں ہر قسم کی رہائشی سہولیات دینے کی پابند ہوتی ہیں کہیں عوام کو سرکاری اراضی پر گھر بنا کر دیئے جاتے ہیں تو کبھی فلیٹ سسٹم کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ بہترین انفراسٹرکچر کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنا گھر پنجاب حکومت کی تاریخ کا پہلا جدید رہائشی منصوبہ ہو گا جس میں ضروریات زندگی مثلاً پانی‘ بجلی‘ گیس‘ سیکورٹی انتظامات‘ جامع مسجد‘ تفریحی پارک‘ تعلیمی درسگاہ‘ شاپنگ سنٹر‘ کالج اور قبرستان کے علاوہ باونڈری وال اور سیوریج کا اعلیٰ انتظام موجود ہو گا جو کہ آج کل سب کی ضرورت ہیں بلکہ ان کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے ایک عام آدمی کو بھی مناسب داموں چھت میسر آ سکے گی۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس سکیم بارے عوام کی آگاہی کےلئے موثر پبلسٹی پلان مرتب کیا جائے۔ (طوبیٰ غلام نبی)

ای پیپر دی نیشن