پی سی بی کے غلط فیصلوں سے کرکٹ کا حال بھی ہاکی جیسا ہو جائیگا : مواحد حسین

Apr 27, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (حافظ محمد عمران، وقت نیوز) کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ اور ماضی میں بورڈ سربراہان کے غلط فیصلوں کو دیکھتے ہوئے مجھے تشویش ہے کہ اگر اعلیٰ سطح پر بدانتظامی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو کرکٹ کا حال بھی ہاکی جیسا نہ ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار تاریخ دان مواحد حسین سید نے وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہی نہیں۔ تجزیہ کار جاوید الٰہی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہتری کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں