پاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے، مذاکرات میں فری ٹریڈ زونز کے قیام اور ایک دوسرے کے ملکوں میں بینک کھولنے سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Apr 27, 2011 | 02:17

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی رابطوں کے فروغ دینے کیلئے سیکرٹری تجارت سطح کے مذاکرات آج بدھ کو اسلام آباد میں ہوں گے مذاکرات میں بھارت کا چھ رکنی وفد سیکرٹری تجارت ڈاکٹر راہول کھولڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد سے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں فری ٹریڈ زون کے قیام، مشترکہ چیمبرز کی تشکیل اور ایک دوسرے کے ملکوں میں بینک کھولنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں لیکن ان میں زمینی راستوں سے تجارت کے فروغ، نقل وحمل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ عوامی سطح پر باہمی استعمال کی اشیاء کی تبادلوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ بھارت پاکستان کے لئے یورپی یونین کی جانب سے تجارتی مراعات کی مخالفت نہ کرنے کے بدلے میں اپنے لئے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ ادھر فرانسیسی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایندھن کو برآمد کرنے کی پابندی ہٹانے کے معاملے پر بھی رواں ہفتے بات چیت کرینگے۔ بھارت پاکستان کو ایندھن فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔
مزیدخبریں