امریکی ریاست آرکنساس میں آنے والے طوفانی بگولے اورسیلاب سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بجلی معطل ہونے کی وجہ سے گھرچھوڑنے پر مجبورہوگئی۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ علاقے میں طوفان کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ادھر محکمہ موسمیات نے ریاست آرکنساس میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔