منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کا سطح میں مسلسل اضافہ، منگلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ دس لاکھ چونتیس ہزارايکڑ فٹ ہو گیا ۔

Apr 27, 2011 | 03:02

سفیر یاؤ جنگ
فلڈ فور کاسٹنگ ڈويژن کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد سڑسٹھ ہزاردو سو تین اوراخراج پچاس ہزارکيوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو اٹھارہ فٹ ہوگئی ہے ۔ تربيلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ دو لاکھ اڑتیس ہزارايکڑ فٹ ہے۔ تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد تینتالیس ہزارچارسو اوراخراج پینتالیس ہزار کيوسک ریکارڈ کيا گيا ، تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں چار ہزار تین اور اخراج ميں پانچ ہزار کيوسک کا اضافہ ہوا ہے ۔ تربيلا ڈيم ميں پاني کي سطح ایک ہزار تین سو چھیانوے اعشاریہ سات دو فٹ ہوگئی ہے ۔
مزیدخبریں