فرانسیسی مصنف برنارڈ ہنری کو دیئے گئے مشترکہ بیان میں لیبیا کے اکسٹھ قبائل کے وفود اور لیڈروں نے معمر قذافی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مطالبہ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور معمر قذافی کی متنازعہ حیثیت کی وجہ سے کیا جس پر وہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد، جمہوری اور متحد لیبیا کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر قذافی جیسے ڈکٹیٹر کے جانے کے بعد لیبیا میں امن قائم ہوجائے گا۔ قبائلی عمائدین کی جانب سے یہ مطالبہ لیبیا میں غیر ملکی فوجوں کے آپریشن کے بعد سامنے آیا ہے۔