سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روزکی توسیع کردی گئی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ پیشی پرچالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

حج کرپشن میں کیس میں ملوث حامد سعید کاظمی کو سول جج سپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی رائے لیاقت کھرل کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ایف آئی حکام نے عدالت سے حامد سعید کاظمی کے مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جس پرعدالت نے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے پانچ مئی کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی آئندہ پیشی پر چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے حامد سعید کاظمی کو سپشل جج سنڑل کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید ریمانڈ کے لئے کیس سینیئرسول جج محمد اسلم گوندل کی عدالت میں بھیج دیا گیا تاہم اسلم گوندل نے قانونی پیچیدگیوں کے باعث کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔

ای پیپر دی نیشن