امریکی صدرباراک اوباما نے لیون پینیٹا کو ملک کا نیا وزیردفاع اورجنرل ڈیوڈ پیڑیئس کو خفیہ ایجنسی کا سربراہ نامزد کردیا ۔

امریکی حکام کے مطابق ان نامزدگیوں پر تقرریاں اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہیں کیونکہ ان عہدوں کے لئے سینیٹ کی تصدیق ضروری ہے۔ امریکی میڈیا میں ان تبدیلیوں کے بارے میں کئی ہفتوں سے گونج سنی جارہی تھی۔ موجودہ وزیردفاع اورسابق سی آئی اے چیف رابرٹ گیٹس پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکتے۔ دوسری طرف تہتر سالہ لیون پینٹا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نمایاں شخصیت ہونے کی وجہ سے اوبامہ کے زیادہ قریب ہیں۔ اُدھر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ مقام دینے کا مقصد ہے کہ کہیں وہ اوبامہ کے مقابلے کے لئے صدارتی امیدوار نہ بن جائیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈیوڈ پیٹریئس کی جگہ افغانستان میں موجود امریکی فوج کی کمانڈ کون سنبھالیں گا۔

ای پیپر دی نیشن