کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اورانڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر او جی ڈی سی، ڈی جی خان سیمنٹ، نیشنل بینک اورپاکستان آئل فیلڈ میں شیئرزکی فروخت نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کردیا۔ مارکیٹ انڈیکس چودہ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار نو سو سینتالیس پوائنٹس پربند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم چودہ کروڑ شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں تین کروڑ شیئرز زائد تھا۔ حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کے شیئرز میں نمایاں سودے ہوئے۔