اسلام آباد (نمائندہ خصوصی/ آن لائن/ آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری صنعت و پیداوار عبدالغفار سومرو کو تبدیل کرکے سیکرٹری سپورٹس، 22ویں گریڈ کے آفیسر امتیاز قاضی کو سیکرٹری پٹرولیم سے ہٹاکر نجکاری کمشن کا قائم مقام سیکرٹری، سیکرٹری نجکاری عزیز احمد بلور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار، اعجاز چودھری کو سیکرٹری پٹرولیم اور نعیم ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم تعینات کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ علاوہ ازےں حکومت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی رشید لون، پی ایس او کے ایم ڈی عرفان قریشی اور او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی محمد نعیم ملک کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق عارف حمید کو سوئی ناردرن گیس کا قائم مقام جے اے شاہ کو پی ایس او کا قائم مقام اور آصف سندھو کو او جی ڈی سی ایل کا قائم مقام ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءآئی این پی کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سبکدوش ہونے والے عبدالرشید لون اور عرفان قریشی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ حکومت نے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداوار بڑھانے کیلئے تیل و گیس کے سیکٹر کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ تبدیلی کا واحد مقصد توانائی کے ذرائع کی ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔
سربراہ / ہٹا دیئے
سربراہ / ہٹا دیئے