کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرمحدود مندی رہی ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزارتینتالیس پوائنٹس پربند ہوا

Apr 27, 2012 | 18:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس پہلے سیشن کے دوران ہی سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے آغاز کی تیزی پہلے ہی سیشن میں محدود ہوگئی جب کہ دوسرے سیشن کے آغاز پر بینکنگ اسٹاکس میں زبردست مندی نے مارکیٹ کو منفی زون میں ڈال دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تئیس پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزار تینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم انیس کروڑاکسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم اور اینگرو فوڈ کمپنی کے شئیرز آج بھی اپنی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو اکتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو انہتر کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی رہی۔
مزیدخبریں