ڈومینیکا میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن میزبان ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے ایک سوستانوے رنز اور آسٹریلیا کوپانچ وکٹیں درکار ہیں تاہم کالی آندھی کینگروز باؤلرز کے پیر اکھاڑنے میں ناکام رہی اور ہدف سے پچھتر رنز قبل ہی ہمت ہار گئی۔ آخری روز ڈیرن سمی کےاکسٹھ اور شیلنگ فورڈ کے اکتیس رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلارک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے پانچ جبکہ نیتھن لیؤن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میتھو ویڈ کو مین آف دی میچ اور چندرپال کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ میں کامیابی کیساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔