عمان (اے ایف پی) شام پر ممکنہ حملے کے لئے فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف اردن میں 400 افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اربد، زرقہ اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے ”امریکی فوجی یہاں قبول نہیں، امریکی سانپ کا سر، ہمیں شام کی آزادی عزیز ہے“ کے نعرے لگائے۔ جمعہ کے بعد دارالحکومت میں مسجد حسین سے جلوس نکالا گیا۔