”شام پر ممکنہ حملہ“ اردن میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف مظاہرے

Apr 27, 2013

عمان (اے ایف پی) شام پر ممکنہ حملے کے لئے فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف اردن میں 400 افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اربد، زرقہ اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے ”امریکی فوجی یہاں قبول نہیں، امریکی سانپ کا سر، ہمیں شام کی آزادی عزیز ہے“ کے نعرے لگائے۔ جمعہ کے بعد دارالحکومت میں مسجد حسین سے جلوس نکالا گیا۔

مزیدخبریں