پاکستان کابھارتی نیموبازگو ‘وولر بیراج کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ

Apr 27, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے دو بھارتی متنازعہ منصوبے عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ دستاویز کے مطابق نموبازگو اور وولر بیراج کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھایا جائے گا۔ بھارتی منصوبوں کے خلاف چار غیرملکی، کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ غیرملکی وکلاءکو 300 ڈالر، 475 ڈالر، 750 ڈالر اور 450 پاﺅنڈ فی گھنٹہ ادا کئے جائیں گے۔ شمائلہ محمود کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ شمائلہ کو ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ اور ایم پی ون گریڈ سے رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں