مشرف ، پرویزالٰہی، پی پی کی پچھلی کابینہ کے 19سابق وزراءتحریک انصاف کی ٹکٹ پر لڑینگے

اسلام آباد (آئی این پی) مشرف‘ پرویز الٰہی اور پیپلزپارٹی کی حالیہ کابینہ کے 19 سابق وزراءتحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور سے مشرف دور کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ‘ ٹیکسلا سے چودھری نثار کے خلاف سابق وزیر محنت غلام سرور خان‘ اٹک سے ماحولیات کے سابق وزیر مملکت امین اسلم مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کا مقابلہ کریں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر پرویز الٰہی کابینہ کے سابق رکن کرنل (ر) انور کے علاوہ پیپلز پارٹی کی کابینہ کے افضل سندھو بہاولنگر کی نشست سے اعجاز الحق اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں اس طرح لودھراں سے جہانگیر خان ترین اور وہاڑی کی نشست پر اسحاق خاکوانی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں جبکہ سیالکوٹ کے سابق ضلع ناظم اور پرویز الٰہی کے قریبی عزیز اجمل چیمہ کے علاوہ سابق وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا اور سابق وزیر پٹرولیم چوہدری نوریز شکور کا بیٹا علی نوریز جبکہ شاہ محمود قریشی پنجاب کے سابق وزیر میاں اسلم لاہور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن