شریف برادران لوڈ شیڈنگ پر مگرمچھ کے آنسو بہانے چھوڑ دیں: صمصام بخاری

لاہور (خبر نگار) سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما سید صمصام بخاری نے شریف برادران سے کہا ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ پر مگر مچھ کے آنسو بہانے چھوڑ دیں کیونکہ 1997ءسے 2008ءمیں نوازشریف کے بحیثیت وزیراعظم اور جنرل مشرف کے عرصہ اقتدار کے دوران نیشنل گرڈ میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ایک بیان میں صمصام بخاری نے کہا کہ اس کے برعکس ملک میں 2008ءسے 2013ءکے دوران پیپلز پارٹی کے گذشتہ 5 سالہ دور حکومت میں قومی گرڈ میں 3500 میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں لہٰذا وہ انتخابات کے دوران بے بنیاد پراپیگنڈا پر مبنی ان کی تقاریر سے گمراہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے صوبہ پنجاب میں پانچ سالہ عرصہ حکمرانی کے دوران کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی تھی کیونکہ صوبائی حکومتوں کے بجلی پیدا کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ پر 70 ارب روپے کی خطیر رقم ضائع کر دی جبکہ باقیماندہ صوبے کے عوام محرومیوں کا شکار رہے ۔ اگر انہوں نے یہ رقم بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تنصیب پر صرف کی ہوتی تو صوبے کے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق پی پی پی حکومت کا انرجی کے مسئلہ کے حل کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کا آغاز ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اِس سے فراہم ہونے والی گیس سے سال 2014ءکے آخر تک پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...